10 جون 2015 - 13:16
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام علاقے گلگت بلتستان میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون نے بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے چوبیس نشستوں کے ایوان میں چودہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق مجلس وحدت المسلمین نے دو نشستیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔ تین آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔ دونشستوں کے نتائج روک لئے گئے ہیں، حکام کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ان حلقوں کے نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169